لاپتہ کیس میں ‘بڑوں’ کی پیشی
چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاپتہ افراد کے مقدمات میں سیکورٹی اور خفیہ محکموں کے افسران کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق عدالت نے ڈی جی رینجرزسندھ، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے علاوہ آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو کے صوبائی سربراہان کو پیش ہونے کیلئے کہا ہے ۔
کراچی اور سندھ سے لاپتہ کئے گئے افراد کے مقدمے میں یہ تمام افسران کل دن بارہ بجے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوں گے ۔

