چیف جسٹس نے جج کا موبائل پٹخ دیا
لاڑکانہ میں ماتحت عدالتوں کے دورے کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کر ٹیبل پر پٹخ دیا اور کہا کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کر آیا کریں ۔
لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اور مختلف سماعتوں کا جائزہ لیا ۔ چیف جسٹس ایک عدالتی کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کر میز پر پٹخ دیا – چیف جسٹس نے جج سے پوچھا کہ صبح سے آپ نے کتنے کیسز سنے ہیں، جج نے کہا کہ 3 کیس سنے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی سست روی سے کام ہوگا تو انصاف کیسے دیا جائے گا ۔ سندھ اور پاکستان کس جانب جارہا ہے، لاپتہ افراد سے متعلق معاملات پر آپ کیا کر رہے ہیں، کیسز جلدی نمٹائے جائیں، جوڈیشل سسٹم سے شرمندہ ہوں ۔
چیف جسٹس نے وکلا سے ملاقاتیں کی اور کہا کہ میں آپ کی ہڑتالوں سے گھبرانے والا نہیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، میں اپنی سیٹ چھوڑ کر انصاف فراہم کرنے نکلا ہوں ۔

