پاکستان

اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ

جون 25, 2018

اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ

سینیٹ الیکشن میں اہلیت کے مقدمے میں اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فزیو تھراپی سے اسحاق ڈار کے عارضے میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی ہے ۔

عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق تاحال اسحاق ڈار کے بازوؤں میں تکلیف ہے اور اسحاق ڈار کی گردن کی حرکت بھی محدود ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گردن میں تکلیف سے اسحاق ڈار بے سکونی محسوس کرتے ہیں، پاکستان ٹونٹی فور کے مطابق رپورٹ میں ڈاکٹرز نے تجویز دی ہے کہ مناسب ہوگا اسحاق ڈار کی فیزیوتھراپی کو مزید 8 ہفتے جاری رکھا جائے، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق 8 ہفتوں کی فیزیوتھراپی معقول فیصلہ ہوگا اور 2 ماہ بعد اسحاق ڈار کا نیا ایم آر آئی کرایا جائے گا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے عارضے میں بہتری نہ آئی تو سرجری کا آپشن دوبارہ زیر بحث لایا جائے گا ۔ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ نیوروسرجن رچرڈگلان کی تیار کردہ ہے اور اس پر 8 جون 2018 کی تاریخ درج ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے