متفرق خبریں

ٹی وی اینکر نے جج سے پہلے فیصلہ سنا دیا

جولائی 5, 2018 2 min

ٹی وی اینکر نے جج سے پہلے فیصلہ سنا دیا

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد سے چلنے والے کیپیٹل ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس کل کے بڑے فیصلے کی بڑی خبر پہلے ہی پہنچ چکی ہے ۔ چینل کی اینکر ماہ رخ فہد قریشی نے ٹی وی پر دعوی کیا ہے کہ ان کے مصدقہ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی اور فیصلہ احتساب عدالت میں کل ہی سنایا جائے گا ۔

خاتون اینکر نے اپنے ناظرین کو بتایا ہے کہ ان کے پاس فیصلے کے نکات بھی ہیں مگر صحافتی اخلاقیات اور ضوابط کی وجہ سے وہ اس پر بات نہیں کریں گی تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے مصدقہ ذرائع کے مطابق استغاثہ یعنی نیب کے پراسیکیوٹر نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف الزامات ثابت کر چکے ہیں اور ان کا کیس ثابت ہو جائے گا ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ استغاثہ کی جانب سے کیس ثابت ہونے کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہوگی ۔ یہاں یہ بات نہایت اہم ہے کہ کسی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے ذرائع کو آڑ بنا کر خبر دینا سنگین نوعیت کی توہین عدالت ہو سکتی ہے کیونکہ عدالت میں سنائے جانے سے قبل فیصلے کا علم صرف جج کو ہی ہو سکتا ہے ۔

عدالتوں کے فیصلے کسی بھی صورت جج کے سنائے جانے سے قبل عام نہیں کئے جا سکتے اور نہ ہی اس کیلئے کسی مصدقہ ذریعے کی بات کی جا سکتی ہے ۔ صحافتی اخلاقیات میں کوئی جج کبھی کسی صحافی کا سورس یا ذریعہ نہیں بن سکتا اور اسی طرح کسی جج کی جانب سے صحافی کو فیصلے کے بارے میں پہلے سے بتایا جانا بھی مس کنڈکٹ میں آ سکتا ہے جس پر اس کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو اعلی عدلیہ کی جانب سے اس خبر پر ٹی وی چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کیلئے کہا جائے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے