پاکستان24 متفرق خبریں

جسٹس صدیقی کرپشن ریفرنس کھلی سماعت

جولائی 7, 2018

جسٹس صدیقی کرپشن ریفرنس کھلی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کے الزامات پر ریفرنس کی کھلی سماعت کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اعلی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل نے یہ منظوری آج ساڑھے گیارہ بجے ہونے والی کارروائی میں دی ۔

جسٹس صدیقی کے خلاف یہ ریفرنس ۲۰۱۵ میں دائر کیا گیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ سرکاری گھر کی تزئین و آرائش پر ۸۰ لاکھ روپے خزانے سے خرچ کرائے جس کے وہ مجاز نہ تھے ۔

جسٹس صدیقی نے درخواست کی تھی کہ ان کا ٹرائل کھلی عدالت میں میڈیا کے سامنے کیا جا ئے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے