ناسور کہنے پر معذرت کر لی
Reading Time: < 1 minuteفوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس میں سوال کی بجائے تبصرہ کرتے اور مشورہ دیتے عمران خان کو ناسور کہنےوالے رپورٹر نے معذرت کر لی ہے ۔
رپورٹر احمد منصور نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ
’ناسور کے لفظ پر معذرت۔ غیر ارادی طور پر کہہ گیا۔ ویسے میرا مقصد یہ تھا کہ چیف جسٹس اور نیب نے کرپٹ قیادت کے خلاف جو مہم چلائی ہے وہ صرف نواز شریف یا زرداری تک محدود نہ رہے۔ تب ہی الیکشن فری اینڈ فیئر ہونے کا تاثر جائے گا’ ۔
واضح رہے کہ صحافیوں کی جانب سے اس تبصرے اور الفاظ کے استعمال پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا ۔
Array