ناسور کہنے والا رپورٹر معطل
Reading Time: < 1 minuteایکسپریس نیوز نے عمران خان کو ناسور کہنے والے اپنے رپورٹر احمد منصور کو معطل کر دیا ہے ۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دباؤ اور سخت ردعمل کے بعد ایکسپریس نیوز کے مالک سلطان لاکھانی نے معطلی کا حکم نامہ جاری کیا ہے ۔
واضح رہے کہ رپورٹر احمد منصور نے گزشتہ روز فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال نما تبصرے میں فوج کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان کا کام بھی تمام کر دیا جائے کیونکہ اس نے بھی بعد میں ناسور ہی بن جانا ہے ۔
رپورٹر نے اپنے اس تبصرے پر بعد ازاں ٹوئٹر پر معذرت بھی کی تھی ۔
Array