ڈان گروپ سے اظہار یکجہتی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان بھر کے صحافی ملک کے سب سے معتبر میڈیا گروپ ڈان کے خلاف مقتدر قوتوں کی جانب سے دباؤ ڈالنے کے حربوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ڈان اخبار اور ٹی وی چینل کے سامنے پاکستان کی بڑی صحافی تنظیموں نے کیمپ لگا کر اظہار رائے کی آزادی کے حق کیلئے آواز بلند کی ہے ۔
پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی صحافی اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے افراد ڈان گروپ سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد میں صحافیوں نے ڈان سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جبر کے اس دور میں عوام کی آواز میڈیا ہے اور ہم اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے ۔ صحافیوں نے اظہار رائے کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور ڈان اخبار کی ترسیل روکنے کیلئے مقتدر محکمے کے افراد کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی مذمت کی ۔
Array