زرداری کی عدالت پیشی کا امکان
Reading Time: < 1 minuteجعلی بینک اکاوئنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کا آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینئر وکلا نے سابق صدر آصف علی زرداری کو سپریم کورٹ پیش ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج رات لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو طلب کررکھا ہے ۔ سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو تمام ملزمان کی پیشی یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وکلا کی ٹیم بھی سابق صدر کے ہمراہ ھوگی ۔
Array