گدھوں کا اللہ مالک ہے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور ائرپورٹ آنے والوں کو گدھا کہنے پر ابھی سیاسی اور سماجی حلقوں کا ردعمل جاری تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ایک گدھے پر تشدد کی تصاویر سامنے آئی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر میں ایک گدھے پر نواز لکھا ہوا ہے اور اس کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے اور اس کی آنکھ کے نیچے زخم کا نشان ہے جس سے خون بہہ رہا ہے ۔ اس گدھے کے قریب درخت کی ٹوٹی ہوئی ٹہنیاں پڑی ہیں جبکہ زمین پر بھی خون کا دھبہ ہے ۔
پاکستان جہاں انسانی حقوق کی پامالی آئے دن ہوتی ہے اور بم دھماکوں میں سینکڑوں افراد کا مارا جانا بہت سے لوگوں کو حساس ہونے پر نہیں اکساتا وہاں جانوروں کے حقوق کی بات کرنے والی کسی تنظیم کا وجود ممکن نہیں ۔ ایسے میں کسی نے لکھا ہے کہ بے زبان گدھوں کا اللہ مالک ہے ۔
Array