راؤ انوار کی دوسری ضمانت منظور
Reading Time: < 1 minuteکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں بھی ضمانت منظور کرلی ہے ۔ عدالت نقیب اللہ قتل کیس میں پہلے ہی راؤ انوار کی ضمانت منظور کر چکی ہے ۔
کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کیس میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل نقیب اللہ قتل کیس میں بھی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت ملزم راؤ انوار کی ضمانت منظور کرچکی ہے۔
Array