فیصلہ سنانے کی جلدی
Reading Time: < 1 minuteانسداد منشیات کی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور شیخ رشید کے خلاف انتخابی امیدوار حنیف عباسی کے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت مسلسل جاری ہے اور آج فیصلہ سنائے جانے کیلئے جج نے دلائل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کر کے ۲۱ جولائی کو فیصلہ سنانے کیلئے کہا گیا ہے ۔
مقدمے کی سماعت گزشتہ روز بھی شام تک جاری رکھی گئی ۔ آج حنیف عباسی کے وکیل سے ایک موقع پر جج نے کہا کہ دلائل جلدی مکمل کر لیں کہیں بجلی نہ چلی جائے ۔
Array