امیدوار اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں
Reading Time: < 1 minuteالیکشن کمیشن کو وفاقی وزارت داخلہ نے رپورٹ دی ہے کہ ایسے افراد بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جو عالمی طور پر نگرانی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں ۔
وزارت داخلہ کے مطابق تین انتخابی امیدواران جن میں محمد اشرف(این اے 149 ساہیوال )۔ ظفر اقبال (پی پی 113 فیصل آباد ) اور محمد احسان رانجھا(پی پی 67 منڈی بہاؤالدین ) کے نام اقوام متحدہ کی لسٹ پر ہیں۔ رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن نے تینوں افراد کو 23 جولائی کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ تینوں امیدواروں کا تعلق اللہ اکبر تحریک سے ہے۔
Array