متفرق خبریں

سب سے کم ووٹوں والی جیت

جولائی 28, 2018 < 1 min

سب سے کم ووٹوں والی جیت

Reading Time: < 1 minute

مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی نشست کا آزاد امیدوار دوبارہ گنتی کے نتیجے میں معمولی فرق سے جیت گیا جبکہ جمشید دستی کی سیاسی جماعت عوامی راج پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوگئی ہے ۔

25 جولائی کو پی پی 270 مظفرگڑھ میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی کو 24 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی ۔ اجمل چانڈیہ کو 17669 ووٹ اور عبدالحئی کو 17645 ووٹ ملے تھے۔ عبدالحئی نے اعتراض دائر کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کیا۔ دوبارہ گنتی میں عبدالحئی 12 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں ۔ عبدالحئی کے 17683 ووٹ اور اجمل چانڈیہ کے 17671 ووٹ نکلے ۔

مخالف امیدوار عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ کے حامیوں نے کچہری چوک پر احتجاج کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔ اجمل چانڈیہ نے الزام عائد کیا کہ انہیں دوبارہ گنتی میں نہیں بٹھایا گیا، ان کی غیر موجودگی میں ریٹرننگ آفیسر دھاندلی کرواتے رہے اور عبدالحئی دستی نے 12 ووٹ بڑھوا لئے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے