تحریک انصاف کا سیاسی مخالفین پر پہلا پرچہ
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں تحریک انصاف کی مداخلت اور دباؤ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں سنگین نوعیت کی دفعات لگائی گئی ہیں اور یہ پیپلز پارٹی کے کارکنان پر تھانہ نیلور میں درج کیا گیا ہے ۔
ایف آئی آر کے مطابق پولنگ کے روز چراہ سٹاپ پر ملزمان اسلحے اور ڈنڈوں سے حملہ آور ہوئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے درج کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرانے کیلئے تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی راجہ خرم نے ایس ایچ او نیلور جمشید خان پر دباؤ ڈالا ہے ۔
Array