آئی ایس آئی بیان پر نوٹس
Reading Time: < 1 minuteاعلی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق یہ نوٹس ان کو راولپنڈی بار میں کی گئی اس تقریر پر جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے آئی ایس آئی پر عدلیہ میں مداخلت کا الزام لگایا تھا ۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکاز نوٹس میں جسٹس صدیقی سے کہا ہے کہ وہ اس بیان کی وجہ بتائیں اور اپنی پوزیشن ۲۸ اگست تک واضح کریں ۔ یاد رہے کہ اس بیان کے بعد فوج کے ترجمان نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کر کے جسٹس صدیقی کے بیان کی انکوائری کیلئے درخواست کی ہے ۔
Array