دیامر اسکول تباہ کرنے کا نوٹس
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامر میں اسکولوں کو آگ اور بارودی مواد سے تباہ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامر کے علاقے چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکولوں کو جلائے جانے کے واقعات پر سیکریٹری وزارت امور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور سکریٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
یاد رہے کہ دیامر کی تحصیلوں تانگیر، داریل اور چلاس میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے 12 اسکولوں کو تباہ کر دیا تھا ۔ متاثرہ اسکولوں میں پاک فوج کے زیرانتظام چلنے والے دواسکول بھی شامل ہیں ۔
Array