زرداری کی گرفتاری کا حکم
Reading Time: < 1 minuteکراچی میں بنکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کر کے چار ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ زرداری کی بہن فریال تالپور پہلے ہی اس کیس میں ضمانت پر ہیں ۔
اس کیس میں حسین لوائی، طاحا رضا اور انور مجید گرفتار ہیں ۔ زرداری کے پیش نہ ہونے اور ضمانت نہ کرانے پر عدالت نے وارنٹ جاری کر دیے ہیں ۔
دوسری جانب آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا ہے کہ عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے اور عدالتی احکامات کو غلط رپورٹ کیا گیا ہے ۔
Array