پاکستان پاکستان24

عید پر بھی کرفیو

اگست 22, 2018

عید پر بھی کرفیو

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عید الاضحی منائی جا رہی ہے لیکن وزیرستان کے متاثرین کے کمپ میں کرفیو کا نفاذ ہے ۔ یہ بات وہاں کے مقامی رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایک ٹویٹ میں بتائی ہے ۔

ایم این اے محسن داوڑ نے بنوں کے بکاخیل کیمپ کے دروازے کی ایک تصویر ٹوئٹ کر کے لکھا ہے کہ وہ بکا خیل بنوں گئے تاکہ وہاں شمالی وزیرستان کے متاثرین (آئی ڈی پیز) کے ساتھ عید کی نماز ادا کر کے عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں مگر فوجی حکام نے کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا ۔

محسن داوڑ نے لکھا ہے کہ مجھے بتایا گیا کہ کیمپ میں کرفیو نافذ ہے اور کسی کو بھی اندر جانے یا باہر آنے کی اجازت نہیں ۔ محسن داوڑ نے اپنی ٹوئٹ کا اختتام ‘شرمناک’ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے