پاکستان

کلثوم نواز کا جنازہ ادا، تدفین

ستمبر 14, 2018

کلثوم نواز کا جنازہ ادا، تدفین

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی، رائے ونڈ میں ادا کر دیا گیا ہے ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے ۔ نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھایا ۔

نواز شریف اپنی اہلیہ کے جنازے میں شرکت کیلئے گاڑی خود ڈرائیو کر کے جنازہ گاہ پہنچے، ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر لینڈ کروزر میں مولانا طارق جمیل موجود تھے جبکہ شہبار شریف پچھلی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے ۔

نماز جنازہ میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔ جنازے میں عام شہریوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ کلثوم نواز کو جاتی امرا میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے