بھارت نے انکار کر دیا
بھارت نے پاکستانی وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر پاکستان اور ہمارے وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ کی جاتی ہے ۔
انڈیا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہمارے تحفظات دور کرنے میں سنجیدہ نہیں اور دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے ایسے ماحول میں بات چیت ممکن نہیں ۔
تجزیہ کاروں نے انڈیا کے جاری کردہ بیان کے الفاظ کو سخت اور غیر سفارتی قرار دیا ہے ۔

