ماں اور بیٹی میں فوجی جھڑپ
Reading Time: < 1 minuteوفاقی وزیر شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان میں ٹوئٹر اور واٹس ایپ مکالمہ دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔
ایمان کی پاک بھارت جنگی صورتحال میں فوجی ترجمان کو جواب نے ٹوئٹر پر ان کو موضوع بحث اور توجہ کا مرکز بنا دیا ہے تو دوسری جانب ان کی والدہ شیریں مزاری نے ان کو واٹس ایپ پیغام بھیج کر فوج پر تنقید نہ کرنے کیلئے کہا ہے ۔
ایمان نے اپنی اماں کے واٹس ایپ پیغام کی تصویر بنا کر ایک اور ٹوئٹ داغ دیا ہے جس کو انگریزی دان طبقے نے خوب سراہا ہے ۔
ایمان نے لکھا ہے کہ ماں کے روکنے کے باوجود میں خاموش نہیں ہوں گی کیونکہ یہ بددیانتی ہوگی ۔
ٹوئٹر اور فیس پر پاک بھارت حالیہ بیاناتی کشیدگی کی صورتحال میں حب الوطنی کا بخار اور غداری کے تمغے آمنے سامنے ہیں ۔
Array