وژنری لیڈر کی ٹیم آئی ایم ایف کے پاس
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی انصافی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے دروازے پر دستک دیدی ہے اور اس سے باقاعدہ طور پر قرضے کی صورت میں مدد مانگی ہے ۔ عالمی مالیاتی ادارے کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے ایک بیان میں اس کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔
کرسٹین لیگارڈ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر، گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اور اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان نے ان سے انڈونیشیا بالی میں ملاقات کی ۔ بیان کے الفاظ ہیں کہ ’پاکستانی وفد نے ملاقات کے دوران اپنے ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے مالی مدد کی درخواست کی ہے‘ ۔
آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا ہے کہ ’آئی ایم ایف کی ایک ٹیم آئندہ ہفتوں میں اسلام آباد کا دورہ کرے گی جہاں آئی ایم ایف کے ممکنہ مالی پروگرام پر بات شروع کی جائے گی۔‘
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے تھے کہ وہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بجائے خود کشی کو ترجیح دیں گے ۔