پاکستان

فرض نبھاتے ہوئے شہید کون

نومبر 24, 2018 < 1 min

فرض نبھاتے ہوئے شہید کون

Reading Time: < 1 minute

کراچی میں قائم چین کے قونصل خانے میں بلوچ علیحدگی پسند گروہ بلوچ لبریشن آرمی نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات افراد مارے گئے جن میں دو پولیس اہلکار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف داؤد اور پولیس کانسٹیبل محمد عامر خان بھی شامل ہیں۔

میڈیا پر جہاں ہر طرف وفاقی وزیر فیصل ووڈا کے جیمز بانڈ اسٹائل اور حملہ آوروں کے خلاف آگے آنے والی خاتون پولیس افسر کا چرچا رہا وہاں سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے شہید پولیس اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔

کانسٹیبل محمد عامر خان اپنے خاندان کے تیسرے فرد ہیں جو عسکریت پسندی کے کسی واقعے میں شہید ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے ان کے بھائی محمد انور اور ان کے بھتیجے محمد آصف بھی عسکریت پسندی کے واقعے میں مارے گئے تھے۔

کراچی کے علاقے نیلم کالونی کے رہائشی محمد عامر اور ان کے خاندان کا تعلق مردان سے ہے۔ محمد عامر کے بڑے بھائی محمد انور ایس ایس پی کرائم انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ چوہدری اسلم کے اوپر ہونے والے حملے میں بچ گئے تھے۔ لیکن دو سال بعد دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں شہید ہوگئے۔

محمد عامر اور اشرف داؤد نے پسماندگان میں معصوم بچے چھوڑے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے