بحریہ ٹاؤن کو نوازنے پر پرویز الہی پیش ہوں
Reading Time: < 1 minuteبحریہ ٹاؤن کے خلاف دیے گئے عدالتی فیصلے پر نظرثانی درخواست کی کرنے والے بنچ نے آبزرویشن دی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کیلئے زمینوں کا غیر قانونی بندوبست کرنے والے بھی ذمہ دار ہیں ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو نوٹس جاری کر کے کل پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔
عدالت نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز کل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، سابق وزیر اعلیٰ نے جنگلات کی زمین کی حدبندی کا حکم دیا ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ حدبندی سے جنگلات کی زمین بحریہ ٹاون کو ملی، بعد ازاں بحریہ ٹاون کو ملنے والی زمین سے چوہدری خاندان کو بھی زمین ملی، چیف جسٹس نے کہا کہ چاہدری پرویز الٰہی بتائیں انہوں نے جنگلات زمین کی حدبندی کا حکم کیسے دیا،
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اعتزاز صاحب، آپ محکمہ مال کی مساوی دستاویز کی بہت بات کر رہے ہیں، بات مساوی کی آ گئی ہے تو سلوک بھی سب کے ساتھ مساوی ہونا چاہیے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری سالک اور چوہدری شجاعت کی اہلیہ کو زمین دی،
چوہدری پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے رشتہ داروں کے نام بحریہ ٹاؤن کی زمین منتقل کی، زمین پر قبضے کیلیے سب کچھ کیا گیا، اعتزاز احسن نے بتایا کہ زمین تبادلے کا حکم پرویز الہی نے بطور وزیراعلی دیا ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کیلئے بندوبست کرنے والے بھی زمہ دار ہیں ۔
کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ۔