بحریہ ٹاؤن کے خلاف آپریشن
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کے مضافات میں سرکاری زمین پر قبضہ کر کے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کے اہم منصوبے بحریہ انکلیو کی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے تاہم کسی بھی ٹی وی چینل نے اس کی خبر نشر نہیں کی ۔
بحریہ انکلیو کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن دن بارہ بجے شروع کیا گیا ۔ افسران کے مطابق بحریہ انکلیو نے سی ڈی اے کی 510 کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے ۔
آپریشن کی نگرانی سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ خوشحال خان کر رہے تھے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم بھی موقع پر موجود رہی ۔
وزیر مملکت برائے داخلہ بھی صورتحال کی نگرانی کرتے رہے ۔
Array