طارق جمیل کا ججوں پر کرارا طنز؟
Reading Time: < 1 minuteمعروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام آبادی کو کنٹرول کرنے کے ایک روزہ سیمینار سے خطاب کیا ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور سپریم کورٹ کے کئی ججز موجود تھے ۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ سلامت رکھے ہمارے ججوں کو، یہ جج ہمارے لئے بڑی نعمت ہیں جو کام ان کا نہیں ہے وہ بھی کرتے رہتے ہیں ۔
اس موقع پر آڈیٹوریم میں موجود شرکا ہنس پڑے تاہم یہ واضح نہ ہو سکا کہ مولانا کی یہ بات طنز تھی یا وہ واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ ججز دوسروں کا کام کرکے بھی درست کر رہے ہیں ۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آبادی سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے دیہات میں رہنے والے کم پڑھے لکھے لوگ بڑھاتے ہیں جن تک علم پہنچا ہی نہیں لیکن سیمینار اسلام آباد میں ہو رہا ہے ۔ اس پر بھی قہقہے گونجے ۔
Array