سال ۲۰۱۸ کا طاقتور ترین شخص؟
کوئٹہ ائرپورٹ سے واپس بھجوائے جانے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو سوشل میڈیا پر سال ۲۰۱۸ کا طاقتور ترین شخص قرار دیا جا رہا ہے ۔ منظور پشتین کے ساتھ سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کرنے والوں کے کیمپ میں شرکت کے خواہش مند تھے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل منظور پشتین کے سندھ داخلے پر بھی ۹۰ روز کی پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے میڈیا میں منظور پشتین کی کسی سرگرمی کو رپورٹ نہیں کیا جاتا اس کے باوجود ان کے حامیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور سوشل میڈیا میں ان کے حوالے سے خبر ٹاک آف دا ٹاون بن جاتی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے لکھا ہے کہ منظور پشتین اسی وجہ سے طاقتور ترین آدمی ہے کہ اس کے پاس کوئی عہدہ ہے اور نہ اس کو ٹی وی پر دکھانے کی اجازت ہے مگر اس کا ذکر فوجی ترجمان کی پریس بریفنگ سے لے کر پارلیمنٹ کے اجلاس تک میں ہوتا ہے ۔
پاکستان میں کسی میڈیا ادارے یا این جی او کو یہ اجازت نہیں کہ پرسن آف دا ائر کے کسی ایوارڈ کیلئے منظور پشتین کو بھی شامل کرے اور کیلئے باضابطہ سروے کیا جائے ۔ ایسی صورتحال میں یہ بات وثوق سے نہیں کہی جا سکتی ہے کہ منظور پشتین واقعی سال ۲۰۱۸ کی طاقتور ترین شخصیت قرار پاتی ہیں ۔

