شاہد مسعود کی ہتھکڑی
پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار سرکاری ٹی وی کے سابق ایم ڈی شاہد مسعود کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت سے واپسی پر شاہد مسعود نے ویڈیو بنانے والوں کے سامنے اپنا بازو اوپر کر کے دکھایا جس میں ہتھکڑی لگی ہوئی تھی ۔
شاہد مسعود کو ہتھکڑیاں لگا کر اسپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ ہفتے مقدمے کا چالان پیش کرنے کیلئے کہا ہے ۔

