فیصل عابدی پر فرد جرم عائد
چیف جسٹس ثاقب نثار پر ویب انٹر ویو میں تنقید کرنے پر سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی پر انسداد دہشتگردی عدالت نے فرد جرم عائد کر دی ہے ۔
سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی کا چيف جسٹس کے خلاف ويڈيو پر فرد جرم عائد کر دي گئي ۔فیصل رضا عابدی نےصحت جرم سے انکار کر دیا۔فيصل رضا عابدي کے وکيل نے عدالت سے استدعا کي کہ فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے ہسپتال منتقل کیا جائے۔عدالت نے فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم جاري کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

