نواز شریف کے گارڈز جیل میں
نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ نواز شریف کے سکیورٹی انچارج شکور نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین واجد علی پر تشدد کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان منصب اور محسن کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی آر میں نامزد نواز شریف کے سکیورٹی انچارج شکور کی جانب سے ضمانت قبل از وقت گرفتار کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی ہے ۔

