ریفرنسز مکمل، فیصلے 24 کو
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ دونوں ریفرنسز کے فیصلے 24 دسمبر کو سنائے جائیں گے ۔
فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد نواز شریف روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ کیا یہ میری آخری پیشی ہے، نواز شریف نے کہا کہ میں تین مرتبہ وزیراعظم اور دو مرتبہ سی ایم رہا ہوں، میں مطمئن ہو کہ میں نے کوئی کرپشن کی اور نہ کوئی کک بیکس کیے ۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اب جو میرے ساتھ ہورہا ہے مجھ سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کیوں ہو رہا ہے ، یہ ساری کارروائی مفروضوں کی بنیاد پر ہوا، اس طرح کی کاروائی کو پوری قوم دیکھتی ہے ۔
نواز شریف نے جج کو مخاطب کر کے کہا کہ مجھے ان سب کاروائی پر تکلیف ہوئی کیونکہ اس میں میری بیٹی کو بھی فریق بنایا گیا،آپ جج ہے امید ہے آپ انصاف پر فیصلہ کریں گے، اللہ بھی دیکھ رہا ہے ۔

