اسلام آباد کلب قانون سے بالاتر ہے، آڈیٹر جنرل
امیر ترینوں کے اسلام آباد کلب کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں تقرر، تعیناتیوں اور مالی امور میں بے ضابظگی کے ہوش ربا انکشافات کئے گئے ہیں ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خصوصی آڈٹ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گالف کلب بھی بغیر کسی قانون کے کاروبار کر رہا ہے ۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جاری کردہ خصوصی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے خصوصی آڈٹ کے لئے پورا ریکارڈ فراہم نہیں کیا، اور آڈٹ ٹیم کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کہ گئی، آڈٹ ٹیم کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے والے ذمہ داران کا تعین کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے اسلام آباد کلب کا کوئی دستاویزی بجٹ میکانزم نہیں ہے، اسلام آباد کلب کے لئے نہ تو مالیاتی قوانین بنائے گئے نہ وفاقی حکومت نے منظوری دی، جبکہ اسلام آباد گالف کلب کے صدر اور مینجمنٹ کمیٹی کی تقرری بھی خلاف ضابطہ قرار دی گئی ہے، آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد گالف کلب کا سالانہ بجٹ نہ بنا اور نہ ہی ریکارڈ موجود ہے، اور اسلام آباد گالف کلب کا بزنس بھی بغیر قوانین کے جاری ہے ۔
آڈٹ رپورٹ میں سیکرٹری اسلام آباد کلب کی تعیناتی کے لئے کوئی قوانین نہیں، جبکہ سٹاف ویلیفیئر فنڈ، ملازمین کی گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی، اسلام آباد کلب کےاکاؤنٹنگ مینویل کی بھی وفاقی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی رپورٹ میں تقرریوں اور تعیناتیوں کے لئے بھی کوئی قوانین نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،انوسٹمنٹ فنڈز کا استعمال بھی فنانس ڈویژن کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے، اورپروکیورمنٹ پالیسی میں بھی پبلک پروکیورمنٹ رولز پر عملدرآمد نہیں ہورہاجبکہ اسلام آباد کلب کی سیکیورٹی پالیسی کے حوالے سے بھی کوئی معلومات دستیاب نہیں ۔
آڈٹ رپورٹیں انکشاف کیا گیا ہے کہ مکمل ریکارڈ کی عدم فراہمی کے باعث کئی امور کا مکمل جائزہ نہیں لیا جا سکا اور اسلام آباد کلب انتطامیہ نے آڈٹ اعتراضات کا جواب دینا بھی دینا گوارا نہیں کیا، آڈٹ رپورٹ میں آڈیٹر جنرل نے تعیناتیوں. تقرریوں سمیت دیگر امور کے لئے قوانین مرتب کرنے کی سفارش بھی کی ہے ۔ صدر اسلام آباد گالف کلب اور سیکرٹری اسلام آباد کلب کی تعیناتی کےلئے بھی قوانین بنانے کی سفارش کردی فنانشل امور سمیت دیگر کے لئے بھی قوانین بنائے جائیں، جبکہ۔سیکیورٹی نظام کےلئے بھی جدید آلات کے تحت نظام بنانے بنانے کی سفارش کی گئی ہے ۔
اسلام آباد سے فیصل حکیم

