زرداری کی گرفتاری ٹل گئی
کراچی کی بنکنگ کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی ۔
عدالت نے آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کر دی ہے ۔
دونوں پر جعلی بنک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔

