انصافی حکومت کو مزید خیراتی ڈالرز
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کی حکومت کے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان کی تین ارب ڈالرز دیے ہیں ۔ ایک ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا ہے کہ
"ہمارے مشکل وقت میں یو اے ای حکومت کی پاکستان کیلئے دریا دلی پر شکر گزار ہوں ۔ یہ اقدام ہماری برسوں کی دوستی اور خلوص کی عکاسی کرتا ہے ۔”
I want to thank the UAE govt for supporting Pakistan so generously in our testing times. This reflects our commitment and friendship that has remained steadfast over the years.
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی پاکستان کو قسطوں میں تین ارب ڈالرز دیے ہیں جن پر سالانہ تین فیصد سود بھی وصول کیا جائے گا ۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ تین ارب ڈالرز پاکستان کے ریاستی بنک میں صرف رکھے جا سکیں گے ۔ اس بارے میں نہیں بتایا گیا کہ کیا پاکستان ان کو استعمال میں بھی لا سکے گا یا نہیں اور کیا اس پر سود بھی دینا پڑے گا۔