پاکستان

میرا عزم بلند اور مضبوط ہے، نواز شریف

دسمبر 24, 2018 < 1 min

میرا عزم بلند اور مضبوط ہے، نواز شریف

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ سننے کے بعد احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوصلہ اللہ دیتا ہے،میں نے حوصلہ نہیں چھوڑا ۔

نواز شریف نے کہا کہ میرا عزم بلند اور مضبوط ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو آج یہاں آنے سے میں نے روکا، وہ یہاں آکر پریشان ہوتیں، میری والدہ 85 سال کی ہیں، مریم کو ان کے پاس چھوڑا ۔

نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز، میری گرفتاری اور میری بیگم کی وفات کے بعد میری والدہ اداس ہیں، میری والدہ کی اداسی سے میرا دل روتا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے