جنرل باجوہ کے خلاف نعرے بازی پر گرفتاری
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف نعرہ بازی کرنے والے شخص کو تھانہ رمنا پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔
مذکورہ شخص نے درجنوں دیگر افراد کے ہمراہ اس وقت نعرے بازی کی جب وہاں سے ایک فوجی ڈاٹسن گزر رہی تھی ۔ اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حارث ائیر بلیو کا ملازم ہے اور سیکٹر جی الیون میں اپنی بہن کے گھر رہائش پزیر تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مری کا رہنا والا ہے اور جلد اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ ماضی میں جنرل ایوب اور پرویز مشرف کے خلاف بھی یہی نعرے لگ چکے ہیں ۔

