بحریہ آئیکون ٹاور زرداری کی ملکیت
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے حکم پر جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ ٹیم جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے آئیکون ٹون ٹاورز کو آصف زرداری کی ملکیت قرار دیا ہے ۔ جے آئی ٹی نے سفارش کی ہے کہ اس میں فروخت پر پابندی عائد کی جائے ۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے صفحہ نمبر 100 پر آٹھویں ریفرنس میں لکھا گیا ہے کہ نیب کو اپنے قوانین کے تحت کمیشن/کک بیکس پر کارروائی کرنی چاہئے ۔ اس کے مطابق 8 ارب 30 کروڑ کا یہ کمیشن بحریہ ٹاؤن سے اے پی ایس مشتاق احمد کے مشترکہ/جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لیا گیا اور اس کے علاوہ آئیکن ٹاورز منصوبے میں 50 فیصد حصہ داری بھی لی گئی ۔ یہ کل 30 ارب روپے بنتے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو یہ ٹاورز بنانے کیلئے سمندر کے ساتھ مہنگی ترین باغ ابن قاسم کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ۔
Array