متفرق خبریں

راؤ انوار عمرے پر جانا چاہتا ہے مگر

دسمبر 27, 2018 < 1 min

راؤ انوار عمرے پر جانا چاہتا ہے مگر

Reading Time: < 1 minute

کراچی میں نقیب محسود اور چار سو افراد کے قتل کے الزام میں مقدمات کا سامنے کرنے والے پولیس افسر راؤ انوار عمرے پر جانا چاہتے ہیں مگر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل ہے ۔ راؤ انوار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالا جائے تاکہ بیرون ملک سفر کر سکے ۔

عدالت عظمی میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت جاری ہے اور وہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، تمام درج مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے لیکن نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سفر نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ راؤ انوار نے عدالت سے کہا ہے کہ عمرے کیلئے جانا چاہتا ہوں نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔

Array
One Comment
  1. رحمان سعید
    سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی ، اگر اس کو اجازت دیا گیا تو یہ باور کرایا جائے گا کی پشتون قوم کی خون کی کوئئ قیمت نہیں، نواز شریف کی پیشی ہفتہ میں دو دن جبکہ قاتل ازاد ۔۔لعنت اس کی شکل پر

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے