راؤ انوار عمرے پر جانا چاہتا ہے مگر
کراچی میں نقیب محسود اور چار سو افراد کے قتل کے الزام میں مقدمات کا سامنے کرنے والے پولیس افسر راؤ انوار عمرے پر جانا چاہتے ہیں مگر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل ہے ۔ راؤ انوار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالا جائے تاکہ بیرون ملک سفر کر سکے ۔
عدالت عظمی میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت جاری ہے اور وہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، تمام درج مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے لیکن نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سفر نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ راؤ انوار نے عدالت سے کہا ہے کہ عمرے کیلئے جانا چاہتا ہوں نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔

