منی لانڈرنگ: وزیراعلی کے نام کے سنگین نتائج
Reading Time: < 1 minuteایگزٹ کنٹرول فہرست میں سندھ کے وزیراعلی اور اس کی کابینہ کے ارکان کے نام بھی شامل کر دیئے گئے ۔ جس کے بعد جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے نتائج عالمی طور پر سنگین ہو سکتے ہیں ۔
فہرست میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور، ملک ریاض، قائم علی شاہ کے نام بھی شامل ہیں ۔ اومنی گروپ کے عبدالغنی انصاری اور عبدالغنی ماجد کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔ آصف علی زرداری کا نام فہرست میں 24ویں نمبر جبکہ بلاول بھٹو 27 ویں نمبر پر ہے ۔
پنک ریزیڈنسی کے عبدلجبار کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے، سندھ کے صوبائی محکمہ داخلہ کے عبدالمومن ڈہری، صدر سمٹ بینک احسن رضا درانی، صدر سندھ بینک احسن طارق، سکریٹری لینڈ یوٹلائیزیشن غلام مصطفی کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں ۔
حسین لوائی صدر سمٹ بینک، سندھ کے صوبائی وزیر امتیاز شیخ، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا، رکن صوبائی اسمبلی مکیش چاولا، ایڈیشنل سکریٹری سندھ نثار احمد شیخ، ممبر صوبائی اسمبلی سہیل انور سیال، سکریٹری انڈسٹریز سید ضمیر حیدر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ۔