متفرق خبریں

فیصلے تعلق پر نہیں کرتا، چیف جسٹس

دسمبر 29, 2018 < 1 min

فیصلے تعلق پر نہیں کرتا، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے ریلوے کے قانونی مشیر /ڈی جی لیگل کے تقرر کے خلاف کیس کا لاہور ہائیکورٹ کو ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ میں تعلق داری کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرتا آئین اور قانون کے تحت کرتا ہوں ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے ڈی جی لیگل ریلوے طاہر پرویز کی درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید نے بتایا کہ طاہر پرویز تین مرتبہ توسیع لے چکے ہیں جس پر ان کو برطرف کردیا گیا تو انہوں نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا۔

ریلوے کے وزیر شیخ رشید نے چیف جسٹس کی تعریفوں کے پل باندھے ۔ اس دوران چیف جسٹس نے شیخ رشید کو تعریف کرنے سے روک کر کہا کہ جب کوئی میری تعریف کرتا ہے تو مجھے کوفت ہوتی ہے، میں صرف اپنا فرض ادا کر رہا ہوں ۔ چیف جسٹس نے ریلوے کے قانونی مشیر کو مخاطب کر کے کہا کہ طاہر پرویز آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے ساتھ میرا کیا تعلق ہے، میں تعل قداری کی بنیاد پر نہیں بلکہ آئین اور قانون کے تحت فیصلے کرتا ہوں، آپ میرے عزیز کے بھائی ہیں اسی لیے اپنے عزیزوں کے خلاف فیصلے کرتا ہوں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے