منی بجٹ 23 جنوری کو آئے گا، عمر اسد
Reading Time: < 1 minuteوفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں ٹیکس نظام میں خامیاں دور کی جائیں گی ۔
وزیر خزانہ کے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچنے پر کراچی چیمبر کے ممبران اور بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاس تیلی سے ملاقات کی ۔
اسد عمر نے کہا کہ فیڈرل بیورو آف ریونیو کے سیچوریٹری ریگولیٹری آرڈرز (ایس آر او) کے اجراء کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے جب کہ وفاقی حکومت 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرے گی، منی بجٹ میں ٹیکس خامیوں/ غلطیوں کو دور کیا جائے گا اور ٹیکسوں کے حوالے سے ہر قسم کی تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی ۔
Array