متفرق خبریں

آئی ایس آئی کو سڑک کھولنے کیلئے مزید مہلت

جنوری 15, 2019 < 1 min

آئی ایس آئی کو سڑک کھولنے کیلئے مزید مہلت

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کو اپنے صدر دفتر کے ساتھ آبپارہ کی مرکزی شاہراہ کھولنے کیلئے ۲۸ فروری تک مہلت دیتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا ہے ۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ کو ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی نے بتایا کہ خیابان سہروردی کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھولا جا رہا ہے، سڑک کی ایک رو وفاقی ترقیاتی ادارے کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ابھی تک ایجنسی کے پاس ہے ۔

وزارت دفاع کے ڈائریکٹر لیگل بریگیڈیئر فلک ناز نے عدالت کو بتایا کہ سڑک کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے مزید مہلت درکار ہے، ۲۸ فروری تک سڑک متعلقہ ادارے کو حوالے کر دیں گے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ ہم یہ معاملہ نمٹا رہے ہیں سڑک کو ۲۸ فروری تک کھولنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ اس مقدمے میں سپریم کورٹ نے ملک بھر کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا تھا جس پر تمام نجی اور سرکاری اداروں نے عمل کیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے