ملزم میرے جانے کے بعد آنا چاہتا ہے، چیف جسٹس
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کریشن کیس میں ملوث مفرور ملزم محسن حبیب وڑائچ کو عدالت میں پیش ہونے تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ عدالت نے ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی مپلت دی ہے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں ملزم محسن حبیب کی گرفتاری نہ ہونے کے معاملے کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم محسن وڑائچ کا نام ای سی ایل پرڈال دیا گیا ہے اس دوران وکیل نے بتایا کہ محسن وڑائچ 3 ہفتوں میں آ جائیں گے، اس لئے ان کو ضمانت دی جائے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک میں عدالت میں رہا ملزم نہ آیا اب آنا چاہتا ہے ۔ عدالت نے محسن وڑائچ کو حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا مسترد کر دی تاہم ہدایت کی کہ محسن وڑائچ کو عدالت عظمی میں پیش ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ محسن وڑائچ کے پیش ہونے کے بعد عدالت اپنا فیصلہ کرے گی ۔ کیس کی مزیدسماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔