کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کر دیں ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق جامشورو جائنٹ وینچر لمیٹڈ کے ذمے واجب الادا رقم کی ادائیگی کیلئے مہلت کی درخواست کی سماعت کے دوران انہوں نے یہ بات کہی ۔
چیف جسٹس نے وکیل اعتزاز احسن کو مخاطب کر کے خوشگوار انداز میں کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کا شاگرد بنوں، لیکن خواہش کے باوجود نہیں بن سکا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن سے اتنی محبت کے باوجود ان کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، گلہ ختم ہے، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگ کر جاؤں گا، میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کر دیں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اس مقدمے میں آپ منصف بن جائیں اور واجب الادا رقم کی ادائیگی کا شیڈول طے کریں ۔ اعتزار نے جواب دیا کہ کسی اور مقدمے میں ایک وقت جامشورو جائنٹ وینچر کا وکیل رہ چکا ہوں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کر سکتے ہیں اس مقدمے میں تو وکیل نہیں ہیں ۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے پرائیویٹ سیکٹر گیس پاور پلانٹ جامشورو جائنٹ وینچر لمیٹڈ کے مالک اقبال زیڈ احمد کو ہدایت کی ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو واجب الادا 90 کروڑ 12 فروری تک قسطوں میں ادا کرے ۔