موبائل فون پر ٹیکس بڑھا دیا گیا
Reading Time: 2 minutesتحریک انصاف کی حکومت نے موبائل فون پر ٹیکس بڑھا دیا ہے ۔
فنانس بل میں ٹیکسوں کے نفاذ سے متعلق ایف بی آر کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ درآمدی موبائل فونز پر کمبائن ٹیکس لاگو ہوگا ۔ ایف بی آر کے مطابق دس ہزار کے فون پر چار سو روپے ٹیکس ہوگا جبکہ 28 ہزار کے فون پر 4 ہزار ٹیکس ہوگا ۔
ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ 60 ہزار مالیت کے فون پر 6 ہزار ٹیکس ہوگا جبکہ یک لاکھ پانچ ہزار کے فون پر 8 ہزار ٹیکس ہوگا، ڈیڑھ لاکھ مالیت کے فون پر 23 ہزار ٹیکس ہوگا۔ اسی طرح ڈیرھ لاکھ سے زیادہ مالیت کے فون پر 41 ہزار ٹیکس ہوگا ۔
![](https://pakistan24.tv/wp-content/uploads/2017/10/FBR-Pakistan.jpg)
Array