پاکستان پاکستان24

پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کا وقت ہے

جنوری 29, 2019 < 1 min

پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کا وقت ہے

Reading Time: < 1 minute

سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض ختم کر دیے ہیں ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی ۔ رجسٹرار آفس کو درخواستیں دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ سیاسی مقدمات عدالت میں کیوں لے آتے ہیں؟ آپ کا متعلقہ فورم الیکشن کمیشن بنتا ہے، آپ تفتیشی اداروں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وکیل سے کہا کہ آپ جانتے ہیں اس عدالت کے سامنے کتنے مقدمات زیر التوا ہیں، یہ وقت ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط ہونا چاہئے ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ مقدم ہے یہ معاملات وہیں طے پانے چاہئیں، جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل سے کہا کہ آپ کی درخواست کو ترجیح کیسے دیں جب جیلوں میں بیٹھے لوگ انصاف کے منتظر ہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس معاملے پر کمیٹی کیوں نہیں بنانے دیتے؟

وکیل نے کہا کہ یہ درخواستیں آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت دائر کی گئی ہیں، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت براہ راست الیکشن کمیشن نہیں جاسکتے ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ تفتیشی ایجنسی کے سامنے بھی یہ معاملہ رکھ سکتے تھے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں اہم دستاویزی شواہد سامنے آچکے ہیں ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وقت پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کا ہے، معاملہ آپ پارلیمنٹ میں اٹھایا جاسکتا ہے، یہ سیاسی معاملہ ہے سیاسی فورم پر ہی حل ہونا چاہیے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے