پاکستان پاکستان24

آٹھ کروڑ شہریوں کیلئے صحت کارڈ

فروری 4, 2019 < 1 min

آٹھ کروڑ شہریوں کیلئے صحت کارڈ

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان نے غربت کے شکار آٹھ کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسلام آباد میں ایک تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ’صحت انصاف کارڈ‘ سکیم کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ سکیم کا مقصد غریب طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ صحت سہولت پروگرام کے بارے وزیراعظم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ کارڈ دارالحکومت اسلام آباد میں تقسیم کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں قبائلی علاقوں میں اور اس کے بعد پورے ملک کی باری آئے گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی ملک تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری نہیں لاتا ۔ ہماری حکومت ان شعبوں میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروکار لایا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اپنے گزشتہ دورِ حکومت کے دوران ایسی ہی ایک سکیم کا آغاز 2016 میں بھی کیا تھا ۔ پختونخوا میں اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں زیادہ تر تحریک انصاف کے کارکن بتائے جاتے ہیں جب مقامی رہنماوں نے کہا تھا کہ ابتدائی طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ افراد کو انصاف صحت کارڈ فراہم کئے گئے تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے