خیسور جرگے میں سب معاف
Reading Time: < 1 minuteعظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور
شمالی وزیرستان کے اتمانزئی اور احمدزئی وزیر قبائل کا خیسور میں گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا جس میں خیسور کے حیات خان واقعہ پر مزید کسی قسم کی بات یا کارروائی نہ کر کے اسے ختم کرنے کا فیصلہ ہوا ۔
جرگہ میں ایم این اے علی وزیر سمیت شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرکردہ مشران و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ گرینڈ جرگے سے خطاب میں سول و عسکری حکام کی حیات کے گھر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
وزیر گرینڈ جرگہ کے اکابرین نے کہا کہ حیات کا معاملہ ختم ہو چکا، سول و فوجی افسران کے مشکور ہیں کہ وہ تشریف لائے، جرگہ نے "ننواتے” کے بعد حیات کے معاملے میں غلط بیانی کرنے والے مشران کو بھی معاف کردیا ۔ مشران پر 55 لاکھ جرمانہ بھی معاف کردیا گیا
Array